ملتان( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کی ملتان آمد اور جلال پور پیروالہ میں کسان کنونشن کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما ملک آصف رفیق رجوانہ کی رہائش گاہ پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے شیخ طارق رشید ،ملک آصف رفیق رجوانہ ، عثمان خان بابر نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کا ملتان آمد پر بھرپو راستقبال کیا جائے گا اور جلال پور پیروالہ میں کسان کنونشن کے لئے انہیں ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ تک لایا جائے گا ،جلال پور میں کسان کنونشن حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔ قائدین نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی دو وقت کی روٹی کے حصول کو بھی مشکل بنادیا ہے۔ کسان اس وقت شدید معاشی بدحالی کا شکار ہیں ۔