مصنّف: افتخار وڑائچ کالروی
صفحات: 176، قیمت: 400روپے
ناشر : انسٹی ٹیوٹ آف پیپلز ہسٹری، ایف10/2 اسلام آباد۔
کتاب کے سرورق پر مصنّف کا نام اتنے جلی حروف میں لکھا گیا ہے کہ وہی کتاب کا نام لگتا ہے۔ اسے عیب کہا جائے یا ہنر۔ یہ کتاب گجرات کی اہم شخصیات کے تذکروں سے، جو اب اس دُنیا میں نہیں رہیں، آباد ہے۔ کتاب میں ایسی شخصیات کا تذکرہ بھی ملتا ہے، جو گجرات میں پیدا نہیں ہوئیں، لیکن ان کے آبائو اجداد کا تعلق اس سرِزمین سے تھا۔
کتاب میں ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو جگہ دی گئی ہے۔ مواد کے اعتبار سے کتاب گراں قدر ہے، لیکن ظاہری حُسن متاثر کُن نہیں ۔ جتنی توجّہ سے مصنّف نے کتاب پر اپنا نام لکھوایا، اگر اتنی توجّہ سرورق اور کاغذ کے معیار پر دی جاتی، تو کتاب دو آتشہ ہو جاتی۔