• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ٹینس اسٹار نے اسرائیلی حریف کو شکست دیدی

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب کی نوجوان ٹینس کھلاڑی یارا الحقبانی نے اپنی اسرائیلی حریف رینے نکیشوف کے خلاف راؤنڈ میں دو اسکور سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے بین الاقوامی میدانوں میں اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھا اور نیروبی انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ یارا الحقبانی برسوں سے مملکت میں سب سے کم عمر ٹینس کھلاڑی ہونے کے لیے پیشہ ورانہ ٹینس کھیل رہی ہیں۔اس نے بین الاقوامی فورمز میں اہم فتوحات حاصل کی ہیں، جن میں سے آخری نیروبی انٹرنیشنل چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ہے۔

اسپورٹس سے مزید