کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس بی نے کراچی نیشنل کوچنگ سینٹر میں ٹارٹن ٹریک کے ساتھ مصنوعی گھاس لگانے کا فیصلہ واپس لے لیا، جنگ کی خبر کے بعد پی ایس بی حکام نے نوٹس لیتے ہوئے اس حوالے سے یوٹرن لے لیا، جس کے بعد ایتھلیٹس کو جیولین تھرو، شاٹ پٹ ، ڈسکس تھرو اور ہیمر تھرو کی سہولت بدستوردستیاب رہے گی۔