کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم اوپن انٹر اسکول، انٹر کلب اور پیرا تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں کامیاب اختتام ہوا۔ چیمپئن شپ میں 30 سے زائد اسکولوں کے 1 ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب میں سینئر ماسٹر ندیم اصفہانی، ماسٹر نجم صدر پیرا تائیکوانڈو، غضنفر حسین رجسٹرار این ای ڈی یونیورسٹی، ڈاکٹر طاہرہ اور ماسٹر ہمایوں مرزا نے شرکت کی اور کامیاب طلبہ میں میڈل تقسیم کیے۔