کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) عبید اللہ اور دامیہ خان نے نیشنل جونیئر اینڈ گرلز چیمپئن شپ کے بوائز انڈر19اور ویمنز کا ٹائٹل جیت لیا۔ انڈر 15 میں سندھ کے راحیل وکٹر اور انڈر 11میں سندھ کے ایم بن نسیم چیمپئن بن گئے۔مبین جمانی نے فاتح میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پراسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اسداور دیگرموجود تھے۔ جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی کراچی میں انڈر19کے فائنل میں کے پی کے عبید اللہ نے عدنان زمان ،ویمنز فائنل میں دامیہ خان نے ویشنوی ، بوائز انڈر15 میں راحیل وکٹر نے ٹاپ سیڈ کے پی کے فواد خان، وائز انڈر11کے فائنل میں ایم بن نسیم نے محمد ابان کو ہرایا ۔