• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیژر لیگز ڈریم ورلڈ کپ ورلڈ ٹائٹنزکے نام

کراچی (جنگ نیوز) ڈریم ورلڈ ٹائٹنز نے اسمال سائیڈڈ فٹ بال ٹورنامنٹ ’لیژر لیگز ڈریم ورلڈ کپ 2026‘ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں ٹائٹنز نے گراؤنڈ زیرو کو لیگ ٹیبل پر 4-3 پوائنٹس سے شکست دی۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں، جس کے بعد فاتح کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر ہوا۔ ایونٹ میں ڈریم ورلڈ گلیڈی ایٹرز اور ہزارہ بوائز اکیڈمی سمیت 4 ٹیموں نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں مہمانانِ خصوصی ارشاد، پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی اور ایس ایچ او معمار محمد علی نیازی نے انعامات تقسیم کیے۔