کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد اعظم کرکٹ ٹرافی گولڈ، چوتھے راؤنڈ کے دوسرے روز فیصل آباد کے عتیق الرحمان اور عاصم علی ناصر نے سنچریاں بنائیں قائداعظم ٹرافی سلور میں پشاور وائٹس کے سجاد ابراہیم کا ایک فرسٹ کلاس اننگز میں 17 چھکوں کا نیا قومی ریکارڈبنایا۔انہوں نے77گیندوں پر139 رنز بنائے۔گولڈ میں فیصل آباد کے کراچی بلوز کے خلاف 4 وکٹوں پر 426 رنز بناکر، 241 رنز کی برتریحاصل کی۔عتیق الرحمان 135 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، عاصم علی ناصر نے 132 رنز بنائے۔پشاور بلوز کے نیاز خان نے، 61 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔سیالکوٹ بلوز نے پشاور بلوز کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دے دیا۔ملتان کے خلاف لاہور وائٹس کی پہلی اننگز میں 50 رنز کی برتری ملی۔فاٹا کے خلاف اسلام آباد کے موسیٰ خان نے 58 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔اسلام آباد کو فاٹا کے خلاف دوسری اننگز میں 168 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔