کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایتھلیٹ فائقہ ریاض کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں بھارتی ایتھلیٹس سے مقابلے کی منتظر ہوں ، اگلے برس ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز کی بھرپور تیاری کر رہی ہوں ، میں پہلی مرتبہ ساؤتھ ایشین گیمز میں حصہ لوں گی ، میرے کیئریئر میں پہلی مرتبہ پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز ہو رہے ہیں ، بھارتی ایتھلیٹس کی موجودگی میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنا چاہتی ہوں ۔