کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم گروئن انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہیں جوہانسبرگ میں پہلے ٹیسٹ کے دوران بائیں ران کے جوڑ میں شدید درد کی شکایت ہوئی تھی۔ میچ کے بعد ایم آر آئی اسکین میں کولہے کی ہڈی کے اطراف سوزش کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد انہیں آرام اور بحالی کے خصوصی پروگرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مشفق نے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں صفر اور 22 رنز بنائے تھے۔ وہ اب تک 108 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔ فاسٹ بولر حسن محمود بھی کہنی کی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہیں۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ سیریز میں جنوبی افریقا کو 1-0 کی برتری حاصل ہے، دوسرا ٹیسٹ 23 نومبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔