ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل انتظامیہ ملتان نے قبضہ مافیا سے واگزار اربوں روپے کی سرکاری اراضی سے ریونیو حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کا اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنرز کو نیلامی کا عمل تیز کرنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ ڈویژن کی 74 سرکاری اراضیوں کو نیلام کیا جائے گا۔