لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) چانڈکا میڈیکل کالج سال چہارم ایم بی بی ایس کی طالبہ ڈاکٹر نوشین کی پراسرار ہلاکت کی عدالتی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے اور مختلف اہلکاروں کو 16فروری کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔ جن افراد کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلہ عطاالرحمن، چانڈکا میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر گلزار احمد شیخ، ہاسٹل پرووسٹ، وارڈن اور دیگر شامل ہیں۔ ڈاکٹر نوشین کی پنکھے سے لٹکتی لاش اسکے ہاسٹل کے کمرے سے 24 نومبر 2021کو ملی تھی اور پوسٹمارٹم رپورٹ میں اسکی موت کی وجہ رسی سے پھندہ لگ کر دم گھٹنا بتائی گئی تھی۔