• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری اور لاڑکانہ یونیورسٹی کے وی سیز کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ اور لیاری یونیورسٹی کہ وائس چانسلرز کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ۔دونوں جامعات کے وائس چانسلرز کے خلاف تحقیقاتشروع ، شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں دو طالبات کی پراسرار موت کہ معاملے کانوٹس لے لیا گیا۔وزیر اعلی سندھ کہ ہدایت پر وائس چانسلر ڈاکٹر انیلا رحمان کو جبری چھٹی پر بھیج دیاگیا۔بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ کے وائس چانسلر کا عارضی چارج ڈاکٹر حاکم ابڑو کے حوالے۔ڈائو یونیورسٹی کے ہ وائس چانسلر سعید قریشی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم ۔ کمیٹی دونوں وی سیز کہ خلاف انکوائری 45دن میں مکمل کر کہ رپورٹ وزیر اعلی سندھ کو پیش کریگی ۔شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ نوشین کاظمی اور نمرتا کماری کی پراسرار ہلاکت ہوئی تھی معاملے کو خودکشی قرار دیا گیا تھا۔ چند روز قبلدونوں طالبات کی ڈی این اے رپورٹ میں ایک ہی ملزم کہ ملوث ہونے کی رپورٹ آئی تھی ۔شھید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کہ وی سی اختر بلوچ کو بھی جبری چھٹی پر روانہ کر دیا گیا ۔ ڈاکٹر امجد سراج میمن کو چارج دے دیا گیا وی سی اختر بلوچ کہ خلاف رکن سندھ اسمبلی کو حراساں کرنے کا الزام ہے۔
اہم خبریں سے مزید