• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا میں ڈومیسٹک فلائٹ پر سانپ موجودگی، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ


ملائیشیا میں ایک ڈومیسٹک فلائٹ کو اس وقت ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی، جب طیارے میں سوار ایک مسافر نے نشاندہی کی کہ طیارے میں سانپ موجود ہے۔

اس صورتحال پر پائلٹ نے طیارے میں فومی گیشن کے لیے طیارے کو واپس اتار لیا۔

مقامی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق ایئر ایشیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت کوالالمپور سے تواؤ جانے والی اندرون ملک کی پرواز کو اس وقت واپس اتار لیا گیا جب پائلٹ کو بتایا گیا کہ مسافروں کے کمپارٹمنٹ میں ایک سانپ موجود ہے۔

فضائی کمپنی کے سیفٹی افسر کے مطابق یہ بڑا ہی شاذ و نادر واقعہ ہے۔ 

اس حوالے سے ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سانپ مسافروں  کے کمپارٹمنٹ کے اوپر نصب لائٹ فکسچر پر سے رینگتا ہوا نظر آرہا ہے۔ 

تاہم ایئر لائن اسٹاف کے مطابق طیارے میں جب سانپ کی تلاش کی گئی تو انھیں سانپ نظر نہیں آیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید