کراچی(اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں تقریب ختم بخاری ودستار فضیلت کا انعقاد کیا گیا،ہزاروں افراد کی شرکت ، مختلف تعلیمی شعبوں کے 568طلبہ کو دستار فضلیت و انعامات سے نوازا گیا، جس میں غیر ملکی طلبا وطالبات شامل ہیں ، جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم کی سوانح حیات مولاناغلام رسول نے مہتمم جامعہ کوپیش کرکے رونمائی کی جبکہ بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس شیخ الحدیث و ناظم تعلیمات جامعہ بنوریہ عالمیہ مولانا عبدالحمید خان غوری نے دیا،استاذ الحدیث مولانا عزیز الرحمن ہزاروی ، سائوتھ ا فریقہ کے معروف خطیب ، موٹیویشنل اسپیکر مولانا وینکر، سائوتھ افریقہ سے آئے موٹیویشنل اسپیکر اور بروڈ کاسٹر جنید خراسانی نے خطاب کیا، علما کرام نے تلمبہ میں پیش آنے والے واقعہ مقدس اوراق جلانے کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جہالت قرار دیا، تقریب میں معروف نعت خواں سید نعمان شاہ ،حافظ ابوکر مدنی نے نعیتہ کلام اور بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری ابراھیم کاسی اور معروف قاری سعد نعمانی نے آئمہ حرم کے طرز پر تلاوت کلام سے دلوں کو گرمایا،اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم ،نائب مہتم مولانا فرحان نعیم،جے یو آئی بلوچستان کے رہنما ایم این اے آغا محمود شاہ ،پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندو خیل ، جامعہ بنوریہ کے لیگل ایڈوزئزر اور انسٹیوٹ آف نالج امریکا کے صدر نعمان بیگ ،جے یوآئی کے رہنما قاری محمد عثمان ،مولانا حماداللہ شاہ ، سمیع الحق سواتی ، سابق وزیر سندھ ندیم بھٹو،ڈاکٹر نصیر الدین سواتی ،مولانا عبدالجبار ،معروف صحافی عبدالجبار ناصر،مولانا تبشیر الحق تھانوی ودیگر مدارس اور دینی جماعتوں کے نمائندگان ، سیاسی سماجی و تجارتی اہم شخصیات، عوام ، علما اور طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی ، شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری نے بخاری شریف کے آخری درس میں فضلا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فضلاء دین کی مثبت انداز میں تبلیغ کو فروغ دیں اور معاشرے میں پائے جانے والے غلط نظریات کا سدباب کریں۔