کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی زیر صدارت کانفرنس ہال آڈیٹوریم میں محرم الحرام کے سلسلے میں ٹریفک انتظامات سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں تمام ایس ایس پی ٹریفک کراچی، ڈی ایس پی آپریشن،سیکورٹی سعید احمد، ڈی ایس پی ٹریفک لیگل محمد طفیل، فقہ جعفریہ کے علمائے کرام، جلوس و مجالس کے منتظمین اور دیگر سینئرافسران نے شرکت کی،اجلاس میں محرم کے دوران ٹریفک انتظامات، روڈ استرکاری اورتجاوزات،جیسے اہم امورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا،علماء اور منتظمین نے گزشتہ انتظامات پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چند تجاویز پیش کیں۔