• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلوں میں 5 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ، اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مبینہ مقابلوں کے بعد 5 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ،تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز IIگلی نمبر 2 میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 3 ملزمان عاشق،روشن اور علی اصغر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکر لیا،مرزا آدم خان روڈ کے الیکٹرک کے دفتر ے قریب پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعدملزم ولید روشن کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کیا ،سندھ سیکٹریٹ کی عقب والی گلی میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ملزم سہیل عبدالرؤف کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا، پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جوابی فائرنگ میں ملزمان زخمی ہوئے ،ملزمان کے کچھ ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید