ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنرملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ کووڈ ویکسین، ریونیو اہداف اور ترقیاتی سکیموں کے اہداف حاصل کرنے میں ملتان ڈویژن سرفہرست ہے۔ نامساعد حالات میں بھی ملتان ڈویژن میں ترقی کا سفر جاری رہا۔تجاوزات ، غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ، وال چاکنگ ، قبضہ مافیا ، گراں فروشی ، ذخیرہ اندوزی جیسے متعدد چیلنجز کا سامنا تھا جس سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کئے گئے اور بہترین نتائج حاصل کئے گئے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر نے 30ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔