ملتان (سٹاف رپورٹر) ورلڈ بنک کنٹری ہیڈ پاکستان نجے بن حسینی کا فیملی کے ہمراہ گزشتہ روز قلعہ کہنہ قاسم باغ کادورہ کیا اور دربار بہائوالدین زکریا۔دربار حضرت شاہ رکن عالم پر حاضری دی چادریں چڑھائیں۔ ایڈمنسٹریٹر اوقاف ملتان ایاز الحسن گیلانی نے مہمانوں کو اجرک کے تحفے بھی پیش کئےنجے بن حسینی نے کہا کہ ملتان دنیا کا قدیم اور تاریخی شہر ہے۔ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدرخواجہ محمد حسین بھی ہمراہ تھے۔