• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ کا کیس نمبر لگانے کی ہدایت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے نیشنل پارک (مارگلہ ہلز ) پر تعمیر کئے گئے مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف دائر اپیل کی سماعت کے دوران اپیل گزار کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے متعلقہ آفس کو کیس کانمبر لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت آج تک ملتوی کردی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی توجسٹس اعجاز الاحسن نے اپیل گزار کے وکیل مخدوم علی خان سے استفسار کیا کہ کیا اس کیس سے متعلق ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ گیا ہے؟ فاضل وکیل نے کہا کہ ہمیں ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ ابھی تک نہیں ملا۔
اہم خبریں سے مزید