ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری صحت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پی ٹی آئی رہنما قربان فاطمہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ جلد ہی ملتان میں صحت کارڈ کا اجراء کرینگے جس سے یہاں کے لوگوں کو صحت کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ پی ٹی آئی رہنما قربان فاطمہ نےجنوبی پنجاب کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کاوشوں پر سیکرٹری صحت کی کواشوں کو سراہا۔