• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA کا اسحاق ڈار کے بیان کو شہباز شریف کیخلاف بطور گواہی پیش کرنے کا فیصلہ

لاہور( این این آئی) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں اسحاق ڈار کے اقبالی بیان کو شہباز شریف کے خلاف بطور گواہی پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایف آئی اے نے چالان میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے شہباز شریف کے خلاف اقبالی بیان دیا، پاناما جے آئی ٹی میں بھی اسحاق ڈار کے بیان کو بطور ثبوت پیش کیا گیا۔

چالان میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار کے بیان کے مطابق شہبازشریف نے ایک بے نامی اکائونٹ کھولاتھا، اکانٹ صدیقہ سید محفوظ ہاشم کے نام سے کھلوایا گیا تھا، شہباشریف نے بے نامی اکائونٹ 1997 کے بعدکی حکومت کے دوران کھلوایا تھا۔

اہم خبریں سے مزید