ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلعی ترقیاتی محکموں کو مقررہ مدت میں سکیمیں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے حکومت پنجاب کی جانب سے واسا،بلڈنگز اور روڈز کو کام کی رفتار تیز کرنے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے تاکہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب اس خطے میں ترقی کی دگنی رفتار چاہتے ہیں اس مقصد کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان کیلئے میگا پراجیکٹس کی بنیاد رکھی گئی ہے عوام کے وسیع تر مفاد کیلئے صحت اور تعلیم کے شعبوں پر ترجیحی بنیادوں پر فنڈنگ کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکموں کی کارکردگی کو انکی سکیموں کی بروقت تکیمل سے مشروط کرینگے اور سرخ فیتے کے کلچر کے عادی محکوموں کا سخت احتساب کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے رواں مالی سال کے فنڈز کے سو فی صد استعمال کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے چناب کلب کی بحالی اور کلب کی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں چناب کلب کی عمارت اور گراو¿نڈ کی اپ گریڈیشن کیلئے متعلقہ محکموں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔