ملتان (سٹاف رپورٹر) شعبہ سوشیالوجی، بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں تمباکو نوشی کے تدارک کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کیاگیا۔ جس کی صدارت ڈین پروفیسر ڈاکٹرعمران شریف چوہدری نے کی مہمان خصوصی ڈاکٹر ثمن مغل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خواجہ فرید سوشل سیکورٹی ہسپتال ملتان نے طلباو طالبات سے خطاب کیا۔چیئرمین شعبہ سوشیالوجی ڈاکٹر کامران اشفاق نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے تمباکو نوشی کو سختی سے کنٹرول کیا ہوا ہے۔