ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر ملتان کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کے لئے سفارشات کی تیاری شروع کردی گئی ہیں۔اس سلسلے میں ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او محمد فاروق ڈوگر کی صدارت میں کمپنی انتظامیہ کا پانچ گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا۔ انتظامیہ نے نئی مشینری کی خریداری کو ناگزیر قرار دے دیا اور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر اور پروکیورمنٹ کمیٹی کو فیصلہ کن اقدامات کے لئے قائل کرنے کے لئے سفارشات کی تیاری شروع کردی ہے۔