• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال 2022 کی سب سے بڑی ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایس آئی یو نے سال 2022کی سونے کی سب سے بڑی ڈکیتی میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 3 جنوری کوتھانہ فیروز آباد کی حدود میں ایم ایف جیولرز کا ایک کلو سے زائد سونا جس کی مالیت تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے تھی لوٹ لیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق رضوان نامی ایک جیولرز نے اپنے شریک ملزمان کو انفارمیشن دی کہ ایم ایف جیولرز کی دکان کا سونا ان کے دو ملازمان لے کر جائیں گے۔

اس انفارمیشن پر آٹھ ملزمان نے موٹر سائیکلوں پر سونا لیکر جانے والے ملازمان کا پیچھا کیا اور شاہراہ فیصل سے سندھی مسلم سوسائٹی کی طرف جانے والے راستے میں دوسرے جمپ پر روک کر اسلحہ کے زور پر سارا سونا لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے لوٹے ہوئے تین عدد گولڈ بسکٹ وزنی 30 تولہ اور تین عدد پستولیں برآمد کرلیں۔ 

گرفتار ملزمان میں سید رضوان علی ،محمد دانیال اور محمد ذیشان شامل ہی جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید