کراچی (نیوز ڈیسک) لندن کے میئر پاکستانی نژاد صادق خان پروٹوکول کے بغیر ہی عاطف اسلم کے کنسرٹ میں پہنچ گئے۔ عاطف اسلم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں میوزک کنسرٹس میں پرفارمنس کرنے کے بعد رواں ہفتے برطانیہ پہنچے تھے، جہاں لندن سمیت دیگر شہروں میں انہوں نے پرفارمنس کرنی ہے۔ عاطف اسلم نے لندن میں رواں ہفتے کے آغاز میں میوزک کنسرٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔