• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے 9مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو آج سنایا جائیگا، پراسکیوشن نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کی اور مسترد کرنے کی استدعا کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے 9مئی کے واقعات سے متعلق درج 8مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالتی سماعت کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر ، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت دیگر رہنما اور کارکنان احاطہ عدالت میں موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید