• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے دہشت گردی ہے، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر3 حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی ہے۔چیئرمین آفاق احمد نے وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم ممالک کو متحد کرنے میں اپنا قائدانہ کردار اداکریں اور دہشت گردی کی اس لہر کو وطن عزیز میں آنے سے پہلے ہی اس سے نمٹنے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔آفاق احمد نے کہا کہ IAEAسے مذاکرات کے کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ہی ایران پر حملے کا کوئی جواز نہیں تھا اس لئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور دہشت گردی کے علاوہ کوئی نام نہیں دیاجاسکتا۔
اہم خبریں سے مزید