دبئی (صباح نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر ترکیے کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ پاک امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔یہ اجلاس 12 سال کے وقفے کے بعد منعقد ہو رہا ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اجلاس کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔