• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کےعلاقے قائد آباد کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ کراچی میں یکم جون سے اب تک زلزلےکے57جھٹکے ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پیر کے روز آنے والے زلزلے کے جھٹکے 3 بجکر 14 میں پر محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ملیر تھا۔زلزلے کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے باعث کسی قسم کی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع فی الحال موصول نہیں ہوئی۔چیف میٹرولوجسٹ امیرحیدرلغاری کے مطابق کراچی میں یکم جون سے اب تک زلزلےکے 57 جھٹکے ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید