• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلشن معمار میں کم عمر شادی شدہ لڑکی کو تشدد کر کے قتل کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی،لڑکی کے والد اور شوہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانے کی حدود افغان بستی افغان چوک کے قریب تشدد سے لڑکی جاں بحق ہو گئی جسے اس کے ورثاء تدفین کے لیے لے جا رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 17 سالہ آرام بی بی زوجہ محمد افغانی کے نام سے ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کو اس کے شوہر ،سسر اور باپ نے قتل کیا ہے۔مقتولہ کو منہ کر تکیہ رکھ کر اس کا سانس روک کر قتل کیا گیا ہے جبکہ اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی قتل کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔
اہم خبریں سے مزید