• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی ایرانی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات پر زور

نئی دہلی (جنگ نیوز) ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ روز ایران کے صدر مسعود پزیشکیان سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ انہوں نے حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور "فوری طور پر کشیدگی میں کمی، بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ "ایران کے صدر پزیشکیان سے بات کی۔ ہم نے موجودہ صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید