• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے ارکان میں گرما گرمی

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) قومی اسمبلی میں پیر کو پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے ارکان میں گرما گرمی ہو ئی ہے ،سینیٹ سفارشات پر بحث کے دوران پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نثار جٹ کے بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکا کو سیرو سیاحت قرار دینے پر بات گالم گلوچ سے بھی آگے چلی گئی اور پیپلزپارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ اپنی نشست سے اٹھ کر ڈاکٹر نثار جٹ کی نشست کی طرف لپکے تاہم سپیکر ڈائس کے سامنے پی ٹی آئی کے ارکان نے انہیں مزید آگے نہیں بڑھنے دیا ، اس موقع پر ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے کارروائی معطل کر دی اور فریقین کو اپنے چیمبر میں طلب کر لیا ، جہاں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت طویل میٹنگ میں معاملات سلجھا لیے گئے اور تلخی کا اظہار کرنے والوں نے ایک دوسرے سے معذرت کر لی ،مارنے کے لئے ارکان ایک دوسرے کی طرف لپکے ۔قومی اسمبلی کی کاروائی معطل ہوکررہ گئی ۔ سینیٹ سفارشات پر بحث کے دوران رکن نثار جٹ نے ایوان میں آگاہ کیا کہ سارجنٹ نے ان کے گریبان پر ہاتھ ڈالے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید