• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیونگ لائسنس سندھ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

کراچی( ثاقب صغیر )ڈرائیونگ لائسنس سندھ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے حکام مطابق 2 لاکھ سے زائد افراد نے گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس سندھ کی آن لائن ویب پورٹل کے ذریعے اپنا لرنر لائسنس ، پرمننٹ لائسنس کی تجدید اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کیا ہے۔ڈرائیونگ لائسنس برانچ کی جانب سے 28 ستمبر 2024 کو آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز کیا گیا تھا ۔ڈرائیونگ لائسنس حکام کے مطابق مجموعی طور پر اب تک ایک لاکھ 84 ہزار 654 آن لائن لرنر لائسنس کا اجراء ،13 ہزار آن لائن پرمننٹ لائسنس کی تجدید اور 7 ہزار 301 انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجراء کیا جا چکا ہے جبکہ ڈرائیونگ لائسنس سندھ کے آن لائن ویب سائٹ پر اب تک 3 لاکھ 51 ہزار 360 یوزر خود کو رجسٹر کر چکے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید