• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹ فلکس نے پاکستان کی پہلی ویب سیریز کو نشر کرنے کی منظوری دیدی؟

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے پاکستان کی پہلی ویب سیریز کونشر کرنے کے لیے منظوری دے دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس پہلی پاکستانی ویب سیریز نشر کرنے کے لیے تیار ہے لیکن ابھی باقاعدہ طور پر اس ویب سیریز کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

پاکستانی صحافی حسن کاظمی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ خبر دی ہے کہ نیٹ فلکس نے پاکستان کی پہلی ویب سیریز کو نشر کرنے کے لیے منظوری دے دی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’بالآخر نیٹ فلکس نے پاکستان کی پہلی ویب سیریز کو منظوری دے دی‘۔

اُنہوں نے ویب سیریز کے حوالے سے کچھ تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ’اس ویب سیریز کے 3 سیزن ہیں اور ہر ایک سیزن 13 اقساط پر مشتمل ہے اور بڑے بجٹ کا ہے‘۔

حسن کاظمی نے مزید لکھا کہ ’اس ویب سیریز کی مزید تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا‘۔

تاہم، ابھی اس ویب سیریز کے حوالے سے سامنے آنے والی اِن تفصیلات کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید