ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویژن میں بڑے پیمانے پر موسم بہار شجرکاری مہم کا آغاز، کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے پلانٹ فار پاکستان ڈے پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔مہم میں نہر کنارے پودے لگائے گئے،کمشنر کے مطابق ڈویژن میں 4 ہزار پوے لگانے کا ٹارگٹ حاصل کرلیا گیا۔انہوں نے کہاکہ شہری اپنے گھر، دفتر میں شجرکاری کرکے حکومت کا ساتھ دیں۔