• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کاضلع میانوالی کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کیساتھ منسلک کرنے کا مطالبہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)میانوالی کے وکلاء نےضلع میانوالی کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے ساتھ منسلک کرنے کا مطالبہ کردیا۔اس سلسلے میں پنجاب بار کونسل کے رکن ملک سلیم اقبال اعوان کی قیادت میں میانوالی کے وکلاء کے وفد نے ہائی کورٹ بار راولپنڈی کا دورہ کیا اور صدر ہائیکورٹ سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل توفیق آصف، شفقت علی بھٹی، فیصل خان نیازی، سعید یوسف خان، راحیل خان یوسف زئی اور دیگر وکلا بھی موجود تھے۔