ملتان(سٹاف رپورٹر)عوام کے مسائل کےحل کیلئے نادرا ریجنل ہیڈ آفس ملتان میں ای ٹیلیفونک کچہری کا انعقاد کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) عبداللہ اسلم، ڈپٹی ڈائریکٹر (ویریفیکیشن اینڈ ریووکیشن) سلمان آفاق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آپریشنز) محمد شاذر بھی موجود تھے، ڈی جی نے ٹیلی فون پر صبح 11 بجے سے ایک بجے تک عوام کے مسائل سنے، مختلف شہروں سے لوگوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسر کو احکامات بھی جاری کئے۔