• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے گھناؤنے حملے کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، برطانوی وزیر اعظم

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ روس کے گھناؤنے حملے کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ 

یوکرین پر روسی حملے کے حوالے سے لندن میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن واضح ہے، سفارتی اور سیاسی یا بالآخرفوجی طاقت کا استعمال کریں گے۔

وزیراعظم جانسن نے کہا کہ روس نے بغیر کسی اشتعال کے زمینی، فضائی اور سمندری راستے سے یوکرین پر حملہ کیا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ روس سے متعلق ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے۔ کسی کو یوکرین کی آزادی چھینےکی اجازت نہیں دیں گے۔ مغربی ممالک کو روس کے تیل اور گیس پر انحصار کم کرنا ہوگا۔

بورس جانسن نے کہا کہ اتحادی روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے پر متفق ہو جائیں گے۔

دریں اثنا بورس جانسن برطانوی اراکین پارلیمنٹ کو روس پر مزید پابندیوں کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید