کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقاکے خلاف سیریز کے لیے ہفتے کی شام 5 بجے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کیجانب سے میڈیا بریفنگ کااہتمام کیا گیا ہے جس میں ٹیموں کے کپتان میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔ ٹرافی کی رونمائی بھی ہو گی۔شیراز آصف کو جنوبی افریقا کی ٹیم کا رابطہ آفیسر مقررکیا گیا ہے۔