• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کس نے کہا وزیراعظم بن رہا ہوں، عدم اعتماد سے کوئی نہیں روک سکتا، شہباز شریف

لاہور (نیوز ایجنسیاں، جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد آئینی حق ہے، یہ آپشن استعمال کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، 22کروڑ عوام اس حکومت سے تنگ آ چکے ،میں نے عوام کے پیسے بچانے کا جرم کیا ، قوم کے سامنے مجھے رسوا کرنے کی کوشش کی گئی، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے معیشت کوبرباد کرنے میں کسر نہیں چھوڑی.

این سی اے کو میرے خلاف کوئی کرپشن نہ ملی،نیشنل کرائم ایجنسی نے میرے حوالے سے سوئیزر لینڈ جاکر چیک کیا،عمران نیازی کرپشن تمہارے گھر میں ہورہی ہے، نیب نے مجھے صاف پانی میں بلوایا ،لیکن مجھے وہاں آشیانہ کیس میں گرفتار کرلیا گیا، اس حکومت نے چین جیسے ملک کو ناراض کر دیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صحافی نے سوال کیا آپ کیسے ایک سال میں ڈوبتی معیشت کو سہارا دینگے جس پر شہباز شریف نے صحافی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کس نے کہا تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو میں وزیر اعظم بنوں گا، اپنا نام لینے والوں کا شکر گزار ہوں ، اس حوالے سے پارٹی اور قائد نواز شریف مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے۔

اہم خبریں سے مزید