• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد اسلام آباد پہنچ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24سال کے طویل عرصے بعد اسلام آباد پہنچ گئی ، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اتوار کو علی الصبح وفاقی دارلحکومت اسلام آباد پہنچی تو مہمان کھلاڑی اسلام آباد کی حسین وادیوں اور حسین لمحات کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا میں ٹیم ہوٹل کی تصاویر شیئر کیں اور اسلام آباد کی دل کھول کر تعریف کی۔سب سے پہلا ٹوئٹ بیٹر اسٹیو اسمتھ نے کیا جب وہ ایئر پورٹ سے ہوٹل کے لئے روانہ ہورہے تھے۔

آسٹریلوی وکٹ کیپر الیکس کیری نے پاکستان پہنچنے پر سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں۔الیکس کیری اور مچل مارش چائے پیتے اور ہوٹل لابی سے اسلام آباد کے نظارے کرتے دکھائی دیے۔

الیکس کیری نے ہوٹل لابی سے مارگالہ ہلز کی تصویر بھی شیئر کیں۔چارٹرڈ جہاز سے اسلام آباد پہنچنے کے بعد ٹیم کو سخت حفاظتی انتظامات میں ہوٹل شفٹ کیا۔

کچھ کھلاڑیوں کے ہوٹل کی بالکونی سے کافی پیتے ہوئے تصاویر شیئر کیں جس کے پس منظر میں خوبصورت مارگلہ ہلز نظر آرہی تھیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے کپتان پیٹ کمنز کی ہوٹل لابی کی تصویر اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر شیئر کی جس میں وہ تھمس اپ کررہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید