ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عامر ڈوگر کی زیر صدارت ضلع کے انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں ترقیاتی سکیموں، مختلف پروگراموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ابراہیم خان،قاسم عباس لنگاہ ، وسیم بادوزئی، جاوید اختر انصاری، ملک واصف مظہر راں، طارق عبداللہ، سبین گل، سلیم لابر، مہندر پال سنگھ نے شرکت کی۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد، آر پی او جاوید اکبر ریاض، ڈی سی عامر کریم خاں، سی پی او خرم شہزاد حیدر موجود تھے۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اس خطے کی ترقی کے خواہاں ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کو عوام کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے اور اس کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔