ملتان(سٹاف رپورٹر ) شراب کے نشے میں دھت بیرون ملک جانے والے مسافرکو عملہ نے آف لوڈ کردیا۔تفصیل کے مطابق خانیوال کارہائشی غلام مصطفی بیرون ملک جانے کے لئے ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچاجہاں مسافرنے شراب پی رکھی تھی ۔ جسے امیگریشن کاؤنٹرپرموجود عملہ قابو کر کے سیکٹر کمانڈر کے کمرے میں لے گیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے کاغذی کارروائی مکمل کرکے مسافر کو گھر جانے کی اجازت دے دی ۔