ملتان(سٹاف رپورٹر) حامد سعید بھٹی نے بطور کنٹرولر امتحانات ملتان بورڈ کا چارج سنبھال لیا، گزشتہ روز انہوں نے اپنے شعبہ کے افسران سے ملاقات کی،اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری( ایڈمن) ،عبدالرئوف کھوکھر،سسٹم اینالسٹ ،قاضی مُجیب الرحمٰن، ڈپٹی کنٹرولر(میٹرک)عبدالحمید خان بلوچ، اسسٹنٹ کنٹرولر(کنڈکٹ)محمد منور پاشا،اسسٹنٹ کنٹرولر (سیکریسی) محمد نوز صدیقی ،اسسٹنٹ کنٹرولر (ویری فیکیشن سیل) محمد سرور وسیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئےکنٹرولر امتحانات نے کہا افسران میرٹ کی بالا دستی کو یقینی بنائیں۔