• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، شہید اہلکاروں کے ورثاء کیلئے پیکیج کی تفصیلات طلب

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور ہائیکورٹ نے باجوڑ میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہید لیویز اہلکاروں کے ورثاء کو پیکیج کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ جسٹس روح الامین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بنچ نے یہ احکامات گزشتہ روز باجوڑ میں شہید ہونیوالے اخترزادہ کے ورثا کی رٹ کی سماعت کے دوران جاری کئے ،رٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ اختر ذادہ چھ سال قبل شہید ہو اتھامگرابھی تک ورثاء کوپنشن ،سرکاری گھر ،تنخواہ اور تعلیم کی سہولت نہیں ملی جو پیکیج کے تحت انکا حق ہے ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مجاہد علی خان اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ فیملی کو 30لاکھ کی ادائیگی کر دی گئی، باقی مراعات دینا وفاقی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہےچونکہ یہ پرانا کیس ہے اسلئے اس کیلئے فنڈز کا اس وقت بندو بست کرنا چاہئے تھا۔
اہم خبریں سے مزید