گھوٹکی، ڈھرکی، سکھر (بیورورپورٹ، نامہ نگار) پیپلزپارٹی کا حکومت مخالف عوامی لانگ مارچ سکھر سے روانہ ہو کر پنجاب میں داخل ہوگیا، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بدحالی سرکار کے اقتدار کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، اب پنجاب میں داخل ہو رہے ہیں اور دمادم مست قلندر ہوگا.
اشارے پر بننے والی حکومت عوام نہیں انگلی کی طرف دیکھتی ہے، امپائر کی بیساکھی پر کھڑی سلیکٹیڈ حکومت کو بھگا کر دم لیں گے،جیالوں کا لشکر اسلام آباد پہنچ کر جمہوری ہتھیار عدم اعتماد کا استعمال کریں گا، عوام کا کٹھ پتلی پر اعتماد اٹھ چکا ہے اب پارلیمان کا اعتماد اٹھنا چاہیے، نا اہل عمران خان سرکار نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک کر عملاً ملکی معیشت اس کے حوالے کردی.
نااہلی سلیکٹڈ عمران خان نے پہلے عوام کے مینڈیٹ پر اور اب ملکی معیشت تباہ کر کے عوام کے بچوں کے منہ کے نوالے پر ڈاکا مارا ہے، حیلے بہانوں نے 18 ویں ترمیم کے ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے، پیکا کا قانون غیرائینی، غیر جمہوری اور فرعون کا قانون ہے۔ گھوٹکی کے مین چوک پر میں عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پیکا آرڈیننس پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ کون فرعون ہے جو عوام کی زباں بندی کر رہا ہے،ہم ایسے غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام کو نہیں مانتے۔ بلاول بھٹو جب کٹھ پتلی نے ہر آدمی کی زندگی مشکل کر دی ہے۔