• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، فاطمہ جناح روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا، DSP سمیت 3 شہید

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)کوئٹہ میں فاطمہ جناح روڈ پر جوتوں کی دکان پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں قائم مقام ڈی ایس پی کرائم برانچ اور دو دکاندارشہید جبکہ 25سے زائد زخمی ہوگئے سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور عملے کو طلب کر لیاگیا.

 دھماکے سے قریبی عمارتوں دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے چار کلو دھماکہ خیزمواد کو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا گیا ،نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد بیگ میں ڈال کر دکان میں رکھ دیا ، رش بڑھنے پر ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا، زخمیوں میں 2پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،۔گورنر ،وزیراعلیٰ بلوچستان ٗاسپیکر صوبائی اسمبلی ،صوبائی وزرا اور سیاسی جماعتوں نے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

 پولیس کے مطابق فاطمہ جناح روڈ پر واقع جوتوں کی دکان میں نامعلوم دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد ایک بیگ میں رکھ کر دکان کے اندر رکھ کر فرار ہو گئے پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے قبل دکان میں جھگڑا ہوا اور اس دوران ایس ایچ او سٹی نیاز احمد دیگر عملے کے ہمراہ وہاں پہنچ گیا جیسےہی وہاں لوگوں کا رش بڑھاتو پولیس رش کو کم کرا رہی تھی کہ دکان میں زور دار دھماکہ ہوا ، اور آگ بھڑک اٹھی ۔

دھماکےسے کرائم برانچ کا قائم مقام ڈی ایس پی اجمل ٗ دکاندار علی محمد اور اس کا ساتھی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس ٗ ایف سی اور سی ٹی کی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشو ں اور زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچایا دھماکے سے قریبی عمارتوں دکانوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

اہم خبریں سے مزید