ویانا(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے نیوکلیئر واچ ڈاگ کے سربراہ کاکہنا ہے کہ ایران کے جوہری مواد کے مقامات کی وضاحت حاصل کیے جانے تک اپنی کوششوں کو ترک نہیں کریں گے۔اے ایف پی کے مطابق بدھ کو اپنے بیان میں یو این نیوکلیئر واچ ڈاگ سربراہ نے کہا کہ وہ ایران کی غیر اعلانیہ جوہری مقامات والی سائٹس کی وضاحت تک اپنی کوششوں کو ترک نہیں کریں گے،بدھ کو IAEA کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے اصرار کیا کہ وہ کسی بھی سیاسی پہلو کو ملحوظ خاطر نہیں رکھیں گے اور ایران کی جوہری سائٹس کی معلومات کی کوششوں میں مصروف رہیں گے۔